موضوعات

Explore in-depth biblical topics with verse references, thoughtful discussions, and multiple translations to deepen your understanding of God's Word.

یومِ قیامت

By Team4 months ago

جو لوگ حضرت عیسیٰ المسیح (علیہ السلام) کی پیروی کرتے ہیں، وہ یومِ قیامت پر ایمان رکھتے ہیں۔ یہ وہ وقت ہوگا جب دنیا کا اختتام ہوگا، اور اللہ تعالیٰ سب مردوں کو دوبارہ زندہ کرے گا اور ان کے اعمال کا حساب لے گا جو انہوں نے اپنی زندگی میں کیے ہوں گے۔

3 بائبل کے حوالہ جات
271

حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو مسیح کیوں کہا جاتا ہے؟

By Team4 months ago

مسیح کا مطلب ہے "مسح کیا ہوا" یا "چنا گیا شخص"۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو ایک خاص کام کے لیے چُنا اور مسح فرمایا۔ سب سے پہلے، حضرت عیسیٰ کو خدا کے روح سے مسح کیا گیا اور بھر دیا گیا، تاکہ وہ ہمیں یہ راستہ دکھائیں کہ ہم اپنی زندگی کو کس طرح گزاریں کہ اللہ کو راضی کر سکیں۔ دوسرا، وہ اس لیے بھی منتخب کیے گئے کہ ہمیں ہمارے سب سے بڑے دشمنوں – شیطان، نفسِ امّارہ بالسوء (إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ)، گناہ، اور موت – سے نجات دیں۔ شیطان ہمارا دشمن ہے۔ ہم شیطان اور دوسرے جنات کو نہیں دیکھ سکتے، لیکن وہ ہمیں دیکھتے ہیں اور ہم پر حملہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہمارے اندر ایک غلط نفس ہوتا ہے – نفسِ امّارہ بالسوء۔ بعض اوقات ہم وسوسوں کا مقابلہ نہیں کر پاتے، اور بعض اوقات ہم چاہتے ہی نہیں کہ مقابلہ کریں۔ یہ سب کچھ اسی نفس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ تو، نفس اور گناہ ہمارے بڑے دشمن ہیں۔ آخر میں، موت ایک خوفناک دشمن ہے جو ہر انسان کے پاس آتی ہے۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو چُنا اور مسح کیا گیا تاکہ وہ ہمیں ان دشمنوں سے نجات دیں اور ہمیں وہ طاقت دیں کہ ہم ایسى زندگی گزار سکیں جو اللہ کو پسند ہو۔

6 بائبل کے حوالہ جات
272

کیا اللہ ہم سے بات کرتا ہے؟

By Team4 months ago

حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو اللہ کا دوست کہا گیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اللہ سے محبت کرتے تھے، وہ وہی کام کرتے تھے جو اللہ کو پسند تھے، اور اللہ ان سے محبت کرتا تھا۔ اللہ نے اپنی محبت کا اظہار ان سے بات چیت کر کے کیا۔ تورات ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ اللہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے محبت کرتا تھا اور ان سے بات کرتا تھا۔ اللہ حضرت یونس (علیہ السلام) اور دوسرے انبیاء سے بھی محبت کرتے تھے اور ان سے گفتگو کرتے تھے۔ تو اگر اللہ ان سے محبت کرتے تھے اور ان سے باتیں کرتے تھے، اور اللہ نہیں بدلتا، تو کیا اللہ ہم سے بھی محبت کرتا ہے اور ہم سے بات کرتا ہے؟ اللہ کا کلام ہمیں بتاتا ہے کہ ہاں، وہ کرتا ہے۔ وہ اپنی محبت کا اظہار ہمیں اپنا پاک روح دے کر کرتا ہے، اور وہ اپنے روح کے ذریعے ہم سے بات کرتا ہے۔ لیکن اگر ہم چاہتے ہیں کہ اللہ ہم سے بات کرے، تو ہمیں اس کے آگے جھکنا ہوگا اور اس سے بات کرنی ہوگی۔ یہی دعا ہے — اللہ سے بات چیت کرنا۔

6 بائبل کے حوالہ جات
249

حضرت عیسیٰ المسیح (علیہ السلام) کیسے انسان تھے؟

By Team4 months ago

جب حضرت عیسیٰ المسیح زمین پر تھے، تو اُنہوں نے حیرت انگیز کام کیے۔ جب ہم لوقا کی انجیل میں اُن کے بارے میں پڑھتے ہیں، تو دیکھتے ہیں کہ وہ لوگوں کو شفا دیتے تھے، طوفانوں کو خاموش کرتے تھے، اُنہیں جنات اور بد نظر پر قدرت حاصل تھی، وہ لوگوں کی ضروریات پوری کرتے تھے، مردوں کو زندہ کرتے تھے، اور لوگوں کے گناہوں کو معاف فرماتے تھے۔

5 بائبل کے حوالہ جات
235

عیسائى کیسے عبادت کرتے ہیں؟

By Team4 months ago

ہم سے اکثر پوچھا جاتا ہے، کیا آپ نماز پڑھتے ہیں؟ آپ کیسے نماز پڑھتے ہیں؟ نماز کے معنى ہے عبادت۔ عیسائی دنیا بھر میں اللہ کی عبادت مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔ حضرت عیسیٰ المسیح (علیہ السلام) نے ہمیں بتایا کہ یہ اہم نہیں کہ ہم کہاں عبادت کرتے ہیں یا ہم یہ کس طرح کرتے ہیں۔ جیسا کہ آپ نیچے دیکھیں گے، وہ چیز جو اللہ کے لیے اہم ہے وہ یہ ہے کہ ہم روح اور سچائی کے ساتھ عبادت کریں۔ ہم وضاحت کریں گے کہ اس کا کیا مطلب ہے۔

7 بائبل کے حوالہ جات
267

عيسائى اللہ کو "باپ" کیوں کہتے ہیں؟

By Team3 months ago

عیسیٰ کے پیروکار اللہ کو "باپ" کہتے ہیں۔ تورات شریف ہمیں سکھاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا اور اس میں موجود ہر چیز کو پیدا کیا۔ اس نے انسان کو جانوروں اور اس کی باقی تمام خوبصورت مخلوقات سے مختلف اور خاص بنایا۔ انسان خاص طور پر پیدا کیے گئے۔ ہمیں یہ صلاحیت دی گئی کہ ہم اللہ کو جان سکیں، اس سے محبت کریں، اور اس کے احکامات کی اطاعت کے ذریعے اپنی محبت ظاہر کریں۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ کو تمام انسانوں سے خاص محبت ہے۔ جب ہم اُس اور اُس کے مسیح کى تابعدارى کرے، اور اُس کی پاکیزگی اور روح کو قبول کرتے ہیں، تو ہمیں اللہ کے ساتھ ایک خاص تعلق میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ تعلق ایک باپ اور اُس کے بچوں جیسا ہوتا ہے، اور بچے بھی اپنے باپ سے ایسا ہی تعلق رکھتے ہیں۔

5 بائبل کے حوالہ جات
211

ایک عیسائی کی زندگی کیسی ہوتی ہے

By Team3 months ago

حضرت عیسیٰ کے پیروکار کی زندگی ویسی ہی ہونی چاہیے جیسی حضرت عیسیٰ کی زندگی تھی؛ اور حضرت عیسیٰ کی زندگی اللہ کی شریعت کے مطابق تھی۔ شریعت ہمیں بتاتی ہے کہ کیا حرام ہے، اور یہ بھی سکھاتی ہے کہ اللہ ہم میں کون سی خوبیاں دیکھنا چاہتا ہے۔ یہ تحریر اُس شریعت کو بیان کرتی ہے جس پر ہمیں چلنا ہے۔

3 بائبل کے حوالہ جات
167

جب غلطیاں ہوتی ہیں اور ہم خطا کرتے ہیں

By Team3 months ago

جب ہمیں نئے دل دیے جاتے ہیں اور ہم روح القدس کو حاصل کرتے ہیں، تو ہم نئے انسان بن جاتے ہیں؛ لیکن ہم کامل نہیں ہوتے۔ ہم سے غلطیاں ہوتی ہیں۔ کبھی کبھی ہم غصہ کرتے ہیں، غیبت کرتے ہیں، یا کوئی اور غلط کام کرتے ہیں۔ بعد میں، چونکہ ہم اللہ سے محبت کرتے ہیں، ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم نے غلطی کی ہے اور ہمیں شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے، تو ہمیں ان لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے جنہیں ہم نے تکلیف دی ہو۔ ہمیں دعا کرنی چاہیے اور اللہ سے بھی بخشش مانگنی چاہیے۔ وقت کے ساتھ ہم ايمان ميں بالغ ہوتے جاتے ہیں اور ان غلطیوں کو کم کرتے جاتے ہیں۔ یہ پوسٹ اسی اعتراف اور بلوغت کے عمل پر روشنی ڈالتی ہے۔

6 بائبل کے حوالہ جات
165

By Team3 months ago

5 بائبل کے حوالہ جات
154

By Team3 months ago

5 بائبل کے حوالہ جات
155

By Team3 months ago

5 بائبل کے حوالہ جات
159

By Team3 months ago

7 بائبل کے حوالہ جات
147

By Team3 months ago

10 بائبل کے حوالہ جات
152

By Team3 months ago

4 بائبل کے حوالہ جات
142

By Team3 months ago

3 بائبل کے حوالہ جات
147

By Team3 months ago

10 بائبل کے حوالہ جات
152

By Team3 months ago

6 بائبل کے حوالہ جات
154

By Team3 months ago

7 بائبل کے حوالہ جات
152