عیسائى کیسے عبادت کرتے ہیں؟
تعرف
بائبل کے حوالہ جات
John 4:21-24
نیچے دی گئی آیات میں ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ المسیح (علیہ السلام) اُس عورت سے فرما رہے ہیں کہ سچے عبادت گزار روح اور سچائی کے ساتھ عبادت کریں گے۔ اس سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملتا ہے کہ سب سے پہلے، سچی عبادت طریقے یا مقام کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ یہ اس پر ہے کہ ہم کس کى عبادت کرتے ہے — ہمیں صرف اللہ کی عبادت کرنی ہے، کسی اور کی نہیں۔ دوسرا، ہماری عبادت روح اور سچائی میں ہونی چاہیے۔
آيت
Psalm 15:1-5
حضرت عیسیٰ المسیح نے فرمایا کہ ہمیں روح اور سچائی میں عبادت کرنی چاہیے۔ تورات، زبور اور انجیل میں "سچائی" کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی نیتوں، خیالات اور خواہشات کے بارے میں اللہ کے ساتھ دیانت دار ہوں۔ ہم اللہ سے کچھ نہ چھپائیں اور نہ ہی اپنے آپ کو دھوکہ دیں کہ ہم کیا سوچتے یا محسوس کرتے ہیں۔ حضرت داؤد علیہ السلام کا یہ زبور ہمیں اُس شخص کی تصویر دکھاتا ہے جسے اللہ قبول کرتا ہے۔
آيت
Luke 18:9-14
ہماری زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم ان بلند معیاروں پر پورا نہیں اُترے۔ کون کہہ سکتا ہے کہ اُس نے کبھی غلطی نہیں کی؟ کچھ لوگ اپنی زندگی پر فخر کرتے ہیں، جیسے نیچے فریسی، جو سمجھتا ہے کہ اُس کا طرزِ زندگی درست ہے۔ لیکن دیکھیں کہ اُس کے دل میں دوسروں کے لیے محبت موجود نہیں۔ کچھ لوگ محصول لینے والے کی مانند ہوتے ہیں۔ اللہ ایسے ہی لوگوں کو ڈھونڈ رہا ہے — جو عاجز ہوں، یہ مانیں کہ وہ کامل نہیں ہیں، اللہ کے معیاروں سے پیچھے رہ گئے ہیں، لیکن پھر بھی اللہ سے محبت کرنا چاہتے ہیں اور ایک مختلف زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔
آيت
Ezekiel 36:25-27
یہ آیات بیان کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن سب کے لیے کیا کرنا چاہتا ہے جو اُس کے معیاروں پر پورے نہیں اُترے، لیکن پھر بھی اللہ سے محبت کرنا چاہتے ہیں اور ایک نئی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ وہ ہمارا ذہن، دل اور ضمیر ہر غلطی سے پاک کرنا چاہتا ہے، اور ہمیں ایک نیا دل دینا چاہتا ہے — یعنی ایک نیا رویہ، ایسا رویہ جو اُس سے اور اُس کے قانون سے محبت کرے۔ اور وہ اپنی روح ہمارے اندر ڈالنا چاہتا ہے تاکہ ہمیں اُس کے احکام پر چلنے کی خواہش اور طاقت حاصل ہو۔ اور جب ہمارے اندر اللہ کا روح ہو، تو ہم اُسی روح کی مدد سے اللہ کی عبادت کر سکتے ہیں۔
آيت
John 1:31-33
نبی یحییٰ (علیہ السلام) سے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جس پر روح نازل ہوگا، وہی لوگوں کو اللہ کا روح عطا کرے گا۔ نبی یحییٰ نے دیکھا کہ روح حضرت عیسیٰ المسیح پر نازل ہوا۔ دیکھو وہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں کیا فرماتے ہیں۔
آيت
John 6:37
اگر ہم چاہیں کہ حضرت عیسیٰ المسیح ہماری مدد کریں تاکہ ہم اللہ سے محبت کریں، اور ہمیں وہ وعدہ کی گئی پاکیزگی، نیا دل، اور اللہ کا روح عطا ہو، تو حضرت عیسیٰ المسیح ہمیں کبھی رد نہیں کریں گے۔
آيت
Matthew 11:28-30
ان خوبصورت آیات کو دیکھیں! حضرت عیسیٰ المسیح (علیہ السلام) ہر اُس شخص کی مدد کرنا چاہتے ہیں جو اُن سے مانگتا ہے۔
آيت