دریافت کریں
کلامِ خداوند

اپنی پسندیدہ زبان میں مقدس صحیفوں کی تلاش کریں اور خدا کی لازوال حکمت میں گہرائی سے غور کریں

کتاب مقدس کیا ہے؟

کتاب مقدس وہ کتاب ہے جس میں تورات شریف، زبور شریف، صحیفوں کی تحریریں، اور انجیل شریف شامل ہیں۔ اسے مقدس اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کتابیں خدا کا کلام ہیں، جو ہمیں سیدھی راہ کی رہنمائی کرتی ہیں، اور ہمیں وہ طریقہ دکھاتی ہیں جو خدا کو پسند ہے۔

تورات شریفکتاب مقدس کا آغاز

کتاب مقدس تورات سے شروع ہوتی ہے، جو ہمیں تخلیق کی کہانی، انسانی نسل کی ابتدائی کہانیاں، اور آدم، بی بی حوا، قابیل، نوح، ابراہیم، یعقوب، اور موسیٰ (علیہم السلام) کے بارے میں بتاتی ہے۔ ان کہانیوں کے ذریعے ہم جانتے ہیں کہ خدا کیسا ہے، اور وہ ہم سے کیا چاہتا ہے۔ تورات ہمیں یہ بھی دکھاتی ہے کہ خدا کے قوانین اور وعدے بنی اسرائیل کے لیے کیا تھے۔

صحیفے اور زبور شریفتاریخ اور نبوتی تحریریں

پھر کتاب مقدس ہمیں صحیفوں کی کچھ تحریریں دیتی ہے، جو ہمیں خدا کے لوگوں کی تاریخ بتاتی ہیں، کہ جب انہوں نے خدا کی اطاعت کی تو برکت پائی اور جب نافرمانی کی تو تادیب پائی۔ ان تحریروں میں ہم داؤد (علیہ السلام)، سلیمان (علیہ السلام)، یونس (علیہ السلام)، اور انبیاء کی کہانیاں اور خدا کا کلام پڑھتے ہیں۔ مقدس زبور، سلیمان (علیہ السلام) کی مقدس امثال، اور وہ مقدس کلام جو خدا نے اپنے نبیوں کے ذریعے فرمایا، بھی شامل ہیں۔

انجیل شریفعیسیٰ مسیح کی زندگی اور تعلیمات

ان تحریروں کے بعد انجیل آتی ہے، جس میں عیسیٰ مسیح کی زندگی اور کلام اور رسولوں کے اعمال اور تعلیمات ہیں۔

اگر آپ بائبل کے نئے قاری ہیں، تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ لوقا کی انجیل سے شروع کریں۔ اس کے بعد آپ یعقوب کا خط، یونس کی کتاب، اور امثال کی کتابکا مطالعہ کریں۔ جب آپ پڑھیں گے، تو آپ کے ذہن میں ان کتابوں کی تعلیمات کے بارے میں سوالات آ سکتے ہیں۔ براہ کرم جان لیں کہ ہم آپ کے کسی بھی سوال کا جواب دینا چاہتے ہیں۔

مشہور بائبل کے موضوعات

ہمارے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے بائبل کے موضوعات دریافت کریں اور خدا کے کلام کی سمجھ میں گہرائی پیدا کریں

یومِ قیامت

By Team4 months ago

جو لوگ حضرت عیسیٰ المسیح (علیہ السلام) کی پیروی کرتے ہیں، وہ یومِ قیامت پر ایمان رکھتے ہیں۔ یہ وہ وقت ہوگا جب دنیا کا اختتام ہوگا، اور اللہ تعالیٰ سب مردوں کو دوبارہ زندہ کرے گا اور ان کے اعمال کا حساب لے گا جو انہوں نے اپنی زندگی میں کیے ہوں گے۔

3 بائبل کے حوالہ جات
259

حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو مسیح کیوں کہا جاتا ہے؟

By Team4 months ago

مسیح کا مطلب ہے "مسح کیا ہوا" یا "چنا گیا شخص"۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو ایک خاص کام کے لیے چُنا اور مسح فرمایا۔ سب سے پہلے، حضرت عیسیٰ کو خدا کے روح سے مسح کیا گیا اور بھر دیا گیا، تاکہ وہ ہمیں یہ راستہ دکھائیں کہ ہم اپنی زندگی کو کس طرح گزاریں کہ اللہ کو راضی کر سکیں۔ دوسرا، وہ اس لیے بھی منتخب کیے گئے کہ ہمیں ہمارے سب سے بڑے دشمنوں – شیطان، نفسِ امّارہ بالسوء (إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ)، گناہ، اور موت – سے نجات دیں۔ شیطان ہمارا دشمن ہے۔ ہم شیطان اور دوسرے جنات کو نہیں دیکھ سکتے، لیکن وہ ہمیں دیکھتے ہیں اور ہم پر حملہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہمارے اندر ایک غلط نفس ہوتا ہے – نفسِ امّارہ بالسوء۔ بعض اوقات ہم وسوسوں کا مقابلہ نہیں کر پاتے، اور بعض اوقات ہم چاہتے ہی نہیں کہ مقابلہ کریں۔ یہ سب کچھ اسی نفس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ تو، نفس اور گناہ ہمارے بڑے دشمن ہیں۔ آخر میں، موت ایک خوفناک دشمن ہے جو ہر انسان کے پاس آتی ہے۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو چُنا اور مسح کیا گیا تاکہ وہ ہمیں ان دشمنوں سے نجات دیں اور ہمیں وہ طاقت دیں کہ ہم ایسى زندگی گزار سکیں جو اللہ کو پسند ہو۔

6 بائبل کے حوالہ جات
259

کیا اللہ ہم سے بات کرتا ہے؟

By Team4 months ago

حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو اللہ کا دوست کہا گیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اللہ سے محبت کرتے تھے، وہ وہی کام کرتے تھے جو اللہ کو پسند تھے، اور اللہ ان سے محبت کرتا تھا۔ اللہ نے اپنی محبت کا اظہار ان سے بات چیت کر کے کیا۔ تورات ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ اللہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے محبت کرتا تھا اور ان سے بات کرتا تھا۔ اللہ حضرت یونس (علیہ السلام) اور دوسرے انبیاء سے بھی محبت کرتے تھے اور ان سے گفتگو کرتے تھے۔ تو اگر اللہ ان سے محبت کرتے تھے اور ان سے باتیں کرتے تھے، اور اللہ نہیں بدلتا، تو کیا اللہ ہم سے بھی محبت کرتا ہے اور ہم سے بات کرتا ہے؟ اللہ کا کلام ہمیں بتاتا ہے کہ ہاں، وہ کرتا ہے۔ وہ اپنی محبت کا اظہار ہمیں اپنا پاک روح دے کر کرتا ہے، اور وہ اپنے روح کے ذریعے ہم سے بات کرتا ہے۔ لیکن اگر ہم چاہتے ہیں کہ اللہ ہم سے بات کرے، تو ہمیں اس کے آگے جھکنا ہوگا اور اس سے بات کرنی ہوگی۔ یہی دعا ہے — اللہ سے بات چیت کرنا۔

6 بائبل کے حوالہ جات
235

حضرت عیسیٰ المسیح (علیہ السلام) کیسے انسان تھے؟

By Team4 months ago

جب حضرت عیسیٰ المسیح زمین پر تھے، تو اُنہوں نے حیرت انگیز کام کیے۔ جب ہم لوقا کی انجیل میں اُن کے بارے میں پڑھتے ہیں، تو دیکھتے ہیں کہ وہ لوگوں کو شفا دیتے تھے، طوفانوں کو خاموش کرتے تھے، اُنہیں جنات اور بد نظر پر قدرت حاصل تھی، وہ لوگوں کی ضروریات پوری کرتے تھے، مردوں کو زندہ کرتے تھے، اور لوگوں کے گناہوں کو معاف فرماتے تھے۔

5 بائبل کے حوالہ جات
224

عیسائى کیسے عبادت کرتے ہیں؟

By Team4 months ago

ہم سے اکثر پوچھا جاتا ہے، کیا آپ نماز پڑھتے ہیں؟ آپ کیسے نماز پڑھتے ہیں؟ نماز کے معنى ہے عبادت۔ عیسائی دنیا بھر میں اللہ کی عبادت مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔ حضرت عیسیٰ المسیح (علیہ السلام) نے ہمیں بتایا کہ یہ اہم نہیں کہ ہم کہاں عبادت کرتے ہیں یا ہم یہ کس طرح کرتے ہیں۔ جیسا کہ آپ نیچے دیکھیں گے، وہ چیز جو اللہ کے لیے اہم ہے وہ یہ ہے کہ ہم روح اور سچائی کے ساتھ عبادت کریں۔ ہم وضاحت کریں گے کہ اس کا کیا مطلب ہے۔

7 بائبل کے حوالہ جات
255

عيسائى اللہ کو "باپ" کیوں کہتے ہیں؟

By Team3 months ago

عیسیٰ کے پیروکار اللہ کو "باپ" کہتے ہیں۔ تورات شریف ہمیں سکھاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا اور اس میں موجود ہر چیز کو پیدا کیا۔ اس نے انسان کو جانوروں اور اس کی باقی تمام خوبصورت مخلوقات سے مختلف اور خاص بنایا۔ انسان خاص طور پر پیدا کیے گئے۔ ہمیں یہ صلاحیت دی گئی کہ ہم اللہ کو جان سکیں، اس سے محبت کریں، اور اس کے احکامات کی اطاعت کے ذریعے اپنی محبت ظاہر کریں۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ کو تمام انسانوں سے خاص محبت ہے۔ جب ہم اُس اور اُس کے مسیح کى تابعدارى کرے، اور اُس کی پاکیزگی اور روح کو قبول کرتے ہیں، تو ہمیں اللہ کے ساتھ ایک خاص تعلق میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ تعلق ایک باپ اور اُس کے بچوں جیسا ہوتا ہے، اور بچے بھی اپنے باپ سے ایسا ہی تعلق رکھتے ہیں۔

5 بائبل کے حوالہ جات
201

رابطہ کریں

کیا آپ کے ذہن میں بائبل یا اس کی تعلیمات کے بارے میں سوالات ہیں؟ ہم واضح جوابات اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں۔

The text of the Dari and Pashto translations are syndicated from

AfghanBibles.org